Breaking News

ہماری کاوشیں

الحمد للہ رب العالمین

ہم روزِ اول ہی سے خدمتِ خلق کو عبادت کا درجہ دیتے ہیں
اور اس کیلئے ہمہ تن دوش سرگرداں بھی رہتے ہیں
اس کی ایک کڑی کے طور پر روحانی عملیات کو انتخاب کیا
کیونکہ اس شعبہ میں ہم نے کئی جاہلوں کو دیکھا جو عوام کا استحصال کرتے ہیں ان کو روحانی عملیات کے نام پر گمراہ کرتے ہیں
روحانی عملیات کے نام پر سفلی اور ناپاک و ناپسندیدہ عملیات کے ذریعے عوام کے عقیدوں پر شب خون مارتے ہیں
ان کی جائز و حلال کمائی کو اپنے ناپاک ارادوں کی تکمیل کیلئے استعمال کرتے ہیں
عوام بھی ایسے جاہلوں پر فدا رہتے ہیں
اپنا وقت، کمائی اور اپنا عقیدہ ان کے پیچھے پیچھے چل کر خراب اور برباد کرتے ہیں
ان تمام حالات کو دیکھتے ہوئے ہم نے اس شعبہ کو کارگر بنانے کیلئے
حضور خواجہ بندہ نواز گیسو دراز علیہ الرحمہ کے اشارہ پر تالیف کی گئی کتاب “مجرباتِ محمود” کے ذریعے علماء کرام کو روحانی عملیات کی ترغیب دی
اور بے شمار ائمہ و حفاظ کو تعویذات اور عملیات کی اجازت دی
تاکہ وہ بھی اس خدائی علم کے ذریعے خدمتِ خلق کرتے رہیں اور عوام الناس کے عقائد کی حفاظت و صیانت ہوتی رہے اور ساتھ ساتھ ان کی پریشانیاں دور ہو کر وہ بھی خیر و برکت حاصل کرتے رہیں

غوثِ اعظم فاؤنڈیشن جئے پور کے ماتحت ہم نے غریبوں، یتیموں، بیواؤں، مجبوروں اور حقیقی صورت مندوں کی امداد و اعانت کی مہم شروع کی۔ بیوہ عورتوں کی مالی معاونت کی۔ ان کا ماہانہ راشن کٹ متعین کیا
کئی یتیم لڑکیوں کی شادی کیلئے ان کو کئی کئی ہزار روپئے اور جہیز کے سامان فراہم کئے

ہر سال دسمبر اور جنوری کی سخت سرد ترین راتوں میں ہزاروں کمبل تقسیم کئے جاتے ہیں
غرباء اور مساکین کی طبی امداد کیلئے کئی میڈیکل کیمپ بھی لگائے جاتے ہیں
اور
غوثِ اعظم فاؤنڈیشن جئے پور کی معرفت پورے ہندوستان میں ہر شہر، ہر گاؤں میں قاضی نکاح اور قاضی شرع کا تقرر کیا جا رہا ہے
الحمدللہ اس میں بھی خاطر خواہ کامیابی مل رہی ہے
تاکہ عوام اہلسنت کے کام مسلک اعلیٰ حضرت کی روشنی میں ہی سر انجام پا سکے
دیش میں پیار کی گنگا بہے اس مقصد کیلئے بنا کسی بھید بھاؤ کے ہر ایک کی امداد و اعانت کی جاتی ہے
محرم الحرام کے مہینے میں
شہداء کربلا کے ایصال ثواب کیلئے
ربیع النور شریف کے موقع پر عید میلاد النبی کی خوشی میں
گیارہویں شریف میں حضور غوثِ اعظم کی یاد میں
رجب کے مہینے میں خواجہ غریب نواز علیہ الرحمہ کے عرس کی نسبت سے
مختلف طریقوں سے ضرورت مندوں کو کپڑا بھوکوں کو کھانا پیاسوں کو پانی پلانے کا اہتمام کیا جاتا ہے

رمضان شریف میں عوامی سطح پر روزہ افطار کا اہتمام کیا جاتا ہے

ہماری کاوشیں پورے دیش کیلئے ہوتی ہیں
ہمارا نصب العین
خدمتِ خلق

تحریر: روحانی عامل، پیرِ طریقت حضرت علامہ مولانا محمود الحسن رضوی، قادری
شہر قاضی مالیگاؤں: غوثِ اعظم فاؤنڈیشن، مہاراشٹرا

About चीफ एडिटर सैफुल्लाह खां अस्दक़ी

I'm Mohammad Saifullah । I'm Founder And National President Of Ghause Azam Foundation (NGO) । I'm Chief Editor Of GAF News Network And Islamic Teacher

Check Also

सभी समस्याओं का समाधान यहां हैः मौलाना मोहम्मद सैफुल्लाह ख़ां अस्दक़ी

*सभी समस्याओं का समाधान यहां हैः मौलाना मोहम्मद सैफुल्लाह ख़ां अस्दक़ी* *अपने परिवार, रिश्तेदार, दोस्त …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *